سوات: رمضان المبارک کا آغاز،سوئی گیس کی فراہمی معطل

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ شروع ہو گئی۔ سحری کے وقت اور پورا دن گیس کی فراہمی معطل،صارفین مشکلات کا شکار،مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ بھی شروع ہوگئی ہے۔ سحری کے وقت گیس کی فراہمی معطل رہی جس کے باعث صارفین کو سحری کی تیاری میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ دن بھر سوئی گیس کی بند رہی۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ سوئی گیس کی بندش کی وجہ سے سحری و افطاری کی تیاری مشکل ہو گئی ہے ۔ انہوں نے متعلقہ اداروں اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ رمضان کے با برکت مہینے میں سوئی گیس کی فراہمی کو معطل نا کیا جائے اور خاص کر سحری و افطاری کے وقت میں گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

RamadanSui GasSwat
Comments (0)
Add Comment