اشتہار

سوات زمرد کان میں مبینہ قبضہ مافیا، غیر قانونی کھدائی جاری

اشتہار

سوات(عارف احمد -زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے زمرد کان میں غیر قانونی کھدائی جاری، محکمہ کی جانب سے کان کو لیز پر دینے کے لئے نیلامی میں ٹال مٹول، دس فی صد کی بجائے پانچ سو فی صد اضافے پر لیز کی رقم مقرر کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سوات میں ایشیاء کی سب سے بڑی زمرد کی کان میں ٹھیکہ ختم ہونے اور کان کو بند کرنے کے باوجود غیر قانونی طور پر کھدائی کی جا رہی ہے جبکہ کان سے وابستہ ہزاروں کی تعداد میں مزدور بے روزگار بیٹھے ہیں۔ سوات جم سٹون مرچنٹ ایسوسی ایشن کے مطابق کان کی لیز کی میعاد ختم ہو گئی ہے جبکہ کان کو نئے لیز پر دینے کے لئے دس فی صد کی بجائے پانچ سو فی صد کا اضافہ کیا جا رہا ہے جس کے باعث کوئی بھی کان لیز پر نہیں لے سکتا۔ایسوسی ایشن کے مطابق کان میں غیر قانونی کھدائی میں با اثر شخصیات اور محکمہ کے لوگ ملوث ہے جو کان کو کسی بھی دوسرے بندے کو دینا نہیں چاہتے اسی لئے لیز کی رقم میں پانچ سو فی صد اضافہ کیا گیا ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق ہزاروں مزدور بے روزگار ہے جبکہ قبضہ مافیا نے کروڑوں کے زمرد غیر قانونی طریقے سے نکال دئے ہیں۔ایسوسی ایشن نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ معدنیات کو ڈیڈ لائن بھی دے رکھی ہے جس کے بعد انہوں نے کان میں کام شروع کرنے کی دھکمی دی ہے۔

اشتہار

Zamarud kaan
Comments (0)
Add Comment

اشتہار