سوات : شاہ ڈھیرئی کے علاقے اشاڑے میں ایک خاتون زہریلی دوا کھانے سے جاں بحق ہوگئی۔ لاش کو آر ایچ سی ہسپتال دیولئی منتقل کر دیا گیا، جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
ایس ایچ او تھانہ شاہ ڈھیرئی گوہر خان کے مطابق، پولیس کو خاتون کی زہریلی دوا کھانے سے خودکشی کی اطلاع ملی، جس پر فوری طور پر ہسپتال پہنچا گیا۔ وہاں متوفیہ کے والد سلیم ولد تازہ گل نے الزام عائد کیا کہ ان کی بیٹی کو اس کے شوہر اختر علی اور سسر شمس الدین نے زبردستی زہریلی دوا کھلا کر قتل کیا ہے۔
پولیس نے والد کی مدعیت میں شوہر اور سسر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔