سوات: سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پر سیمینار، موثر حکمت عملی پر زور

سوات: سوات سٹی میئر شاہد علی خان نے نیشنل گورننس کے اشتراک سے منعقدہ “سرسبز کل کے لیے موثر حکمت عملی” کے عنوان سے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پروگرام پر سیمینار میں شرکت کی۔ سیمینار کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے خزانہ مزمل اسلم تھے۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سٹی میئر شاہد علی خان نے تحصیل بابوزئی میں ڈبلیو ایس ایس سی سوات کے تعاون سے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے پائلٹ پراجیکٹ پر روشنی ڈالی اور اس منصوبے کے دوران درپیش چیلنجز اور مسائل بیان کیے۔

اس موقع پر مشیر خزانہ مزمل اسلم نے تحصیل بابوزئی اور تحصیل بحرین میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے کامیاب پائلٹ پراجیکٹس کو سراہا اور ان منصوبوں کی کامیابی میں کردار ادا کرنے پر مئیر تحصیل بابوزئی شاہد علی خان، تحصیل چیئرمین بحرین میاں شاہد علی، اور ان کی ٹیم کو تعریفی اسناد پیش کیں۔

سیمینار میں ماحولیاتی مسائل کے حل اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی موثر حکمت عملی کے لیے تجاویز بھی پیش کی گئیں۔