سوات: سرکاری نرخ پر روٹی کی فروخت یقینی بنانے کے لیے کارروائی، نانبائیوں کو وارننگ جاری

سوات: ڈپٹی کمشنر سوات شہزاد محبوب کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-II بابوزئی طارق خان نے کوکارئی بازار میں نانبائیوں اور اشیائے خوردونوش کے دکانوں کا معائنہ کیا۔

دوران معائنہ روٹی کا وزن چیک کیا گیا اور نانبائیوں کو حکومت کی جانب سے مقرر کردہ نرخنامے—150 گرام روٹی 20 روپے اور 250 گرام روٹی 30 روپے—پر عملدرآمد کی ہدایت دی گئی۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے عوام سے نرخوں کے حوالے سے معلومات بھی حاصل کیں اور واضح کیا کہ خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔

انتظامیہ نے نانبائیوں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ سرکاری نرخنامے کے مطابق ہی روٹی فروخت کی جائے بصورت دیگر کارروائی سے گریز نہیں کیا جائے گا۔