سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں سر عام ٹیم کی جانب سے پچاس مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کردیا گیا، اس ھوالے سے مینگورہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سر عام ٹیم کے کوارڈینیٹر ناصر افریدی کی نگرانی میں سوات اور دیر کے مستحقین میں راشن تقسیم کیا گیا، سوات میں عبید اللہ خان ، سمیع اللہ اور سوات ٹیم کی نگرانی میں مستحق لوگوں کی نشاندہی کی گئی اور ان میں فوڈ پیکجز تقسیم کئے گئے۔اسی طرح دیر اور تیمرگرہ کی ٹیم نے بھی حقیقی مستحقین کی نشاندہی کرتے ہوئے ان میں راشن تقسیم کیا۔ راشن لینے والے افراد نے سرعام ٹیم اور شیل پیٹرولئیم کا شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ راشن کی تقسیم سر عام ٹیم اور شیل پیٹرولئیم کے تعاون سے کی گئی۔