سوات : سمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت گیارہ یونین کونسلز سیل،پابندیاں لگ گئیں

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)سوات کے مختلف علاقوں میں کورونا کی خطرناک صورتحال کے باعث سمارٹ لاک ڈان کے تحت سوات میں گیارہ یونین کونسل سیل کردئیے گئے جہاں پر میں لوگوں کی آمد ورفت پر پابندیاں لگا دی گئی۔یونین کونسلز مدین، گوالیری, خڑیڑئی، اوڈیگرام، رنگ محلہ ، لنڈیکس، قمبر، سیدو شریف, بریکوٹ غربی, کوٹہ شرقی اور کوزہ بانڈئی سیل کردیئے گئے ہیں جبکہ سیل اور متاثرہ علاقوں کو ضلعی انتظامیہ راشن پہنچانے کی ذمہ داری اُٹھا رہی ہیں۔ضلع سوات پاکستان میں کورونا سے متاثرہ اضلاع میں دسویں نمبر پر آگیا جبکہ خیبر پختونخواہ میں کورونا سے متاثرہ اضلاع کے اعتبار سے پشاور کے بعد دوسرے نمبر پر قرار دیا گیا۔

Swat
Comments (0)
Add Comment