پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک بھر میں انٹرنیٹ اور براڈ بینڈ خدمات متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ ادارے کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق زیر سمندر کیبل ‘اے اے آئی-ون’ میں خرابی کی اطلاع موصول ہوئی ہے، جس کے باعث انٹرنیٹ صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ترجمان پی ٹی اے نے بتایا کہ خرابی سے متعلق الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور اس کیبل کی مرمت کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے اور ٹیمیں خرابی ٹھیک کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔