سوات(ویب ڈیسک)سیکرٹری انفارمیشن سید امتیاز حسین شاہ نے کہا ہے کہ سوات سمیت پورے صوبے میں صحافیوں کیلئے میڈیا ٹاؤنز کے قیام کو عملی جامہ پہنا رہے ہیں صوبائی حکومت صحافیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہی ہے جس کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات میڈیا کالونی کے دنگرام میں جگہ کے معائنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیئرمین سوات پریس کلب شہزاد عالم نے ان سے صحافیوں کے مسائل اور میڈیا کالونی پر تفصیلی بریفنگ دی جبکہ ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن امداد اللہ، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات نورالہٰدی، اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی عامر علی شاہ، سوات پریس کلب کے سابق چیئرمین رشید اقبال، غلام فاروق سپین دادا اور جنرل سیکرٹری سعید الرحمن بھی موجود تھے سیکرٹری اطلاعات سید امتیاز حسین شاہ نے کہا کہ سوات سمیت پورے صوبے کے صحافیوں کو اپنا گھر دینے کیلئے میڈیا کالونیوں پر کام میں تیزی لائی گئی ہے اور سوات میڈیا کالونی کو عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے جس کیلئے دنگرام میں 84کنال اراضی مختص کی گئی ہے اور اس میں ترقیاتی کاموں کیلئے 84ملین روپے مختص کئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت صحافیوں کے مسائل کے حل میں خصوصی دلچسپی لے رہی ہے اور سوات کے صحافیوں نے قیام امن اور امن کی بحالی کیلئے جو قربانیاں دی ہے اور اسمیں فرنٹ لائن مین کا کردار ادا کیا ہے وہ قابل تعریف ہے انہوں نے کہا کہ صوبے بھر کے صحافی مثبت انداز میں اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں جس کی بدولت اور صوبائی حکومت کی پالیسیوں سے صوبہ خیبر پختونخوا ترقی کی راہ پر گامزن ہے قبل ازیں سیکرٹری انفارمیشن سید امتیاز حسین شاہ، ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن امداد اللہ اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات نورالہٰدی نے ریجنل انفارمیشن آفس سوات اور پختونخوا ریڈیو ایف ایم 98 سوات کا بھی دورہ کیاوہ ایم ایف 98 ریڈیو کے ٹرانسمیشن روم اور سٹویو بھی گئے اور وہاں پر موجود ٹرانسمیشن انجینئرنے انہیں ریڈیو ٹرانسمیشن کے حوالے سے بریفنگ دی جبکہ محکمہ کی کارکردگی کے حوالے سے تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔