اشتہار

سوات سمیت ڈویژن بھر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)عوام دشمن بجٹ وکمرتوڑ مہنگائی اورٹیکسوں کے خلاف 13جولائی کو شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان، سوات سمیت ملاکنڈڈویژن بشمول آباسین کوہستان میں تمام کاروباری مراکز بند رہیں گے، انجمن تاجران پاکستان کی کال پر سوات، ملاکنڈڈویژن کے تاجروں نے شٹرڈاؤن ہڑتال کااعلان کردیا، سوات ٹریڈرزفیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے تاجربرادری کوہڑتال کامیاب کرانے کی اپیل کی ہے، تفصیلات کے مطابق مرکزی انجمن تاجران پاکستان کی کال پر ملک کے دیگر حصوں کی طرح ملاکنڈڈویژن بشمول آباسین کوہستان میں 13جولائی کو کاروباری مراکز بند رہے گی، اس سلسلے میں سوات ٹریڈرفیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے میڈیا کے نمائندوں کوبتایا کہ 13جولائی کو ملاکنڈڈویژن بھرمیں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال ہوگا، اور مرکزی قائدین کی کال پر تمام تجارتی مراکز بند رہیں گے، انہوں نے کہا کہ اسی دن تاجربرادری مکمل یکجہتی کااظہارکرے گی، اور اپنے کاروبار بندرکھیں گے، عبدالرحیم نے کہا کہ عوام دشمن مرکزی وصوبائی بجٹ، ظالمانہ ٹیکسوں اورکمرتوڑمہنگائی نے تاجربرادری اورلوگوں کو سخت پریشان کررکھاہے۔اورحکومت یہی اقدامات اب برداشت سے باہر ہوتے جارہے ہیں اور حکمرانوں نے تاجروں کو دیوارکے ساتھ لگانے کاجوعمل شروع کررکھاہے۔اس کااثرعام لوگوں پر بھی پڑ رہاہے، انہوں نے کہا کہ ان مظالم کے خلاف انجن تاجران پاکستان نے 13جولائی کو ملک گیر ہڑتال کی جوکال دی ہے، ملاکنڈڈویژن بشمول آباسین کوہستان تاجررہنماؤں کی اس کال پر ملک کی دیگرحصوں کی طرح یہاں بھی مکمل شٹرڈاؤن ہوگا، انہوں نے کہا کہ تاجربادری اسی دن مکمل یکجہتی کااظہارکرے گی، اور انہوں نے 13جولائی کو ہونے والی ہڑتال کوکامیاب بنانے کے لئے تاجروں سے اپیل کی ہے اورمرکزی تاجران کو یقین دہانی دی ہے کہ ملاکنڈڈویشن میں 13جولائی کو کامیاب ہڑتال ہوگی۔

اشتہار

MingoraProtestShutterdown
Comments (0)
Add Comment

اشتہار