اشتہار

سوات سپیشل پولیس فورس کے جوانوں کو اپنے علاقے کے پولیس اسٹیشنوں میں تعینات کیا جائے،فضل حکیم

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 28 جنوری 2018ء)چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان نے سیدو شریف میں ڈی آئی جی مالاکنڈ ڈیژن سعید خان وزیر سے ملاقات کی اور سوات میں امن و امان، علاقائی سیکورٹی اور سپیشل فورس پولیس کو درپیش مسائل سمیت مختلف اہم معاملات پر ان سے تبادلہ خیال کیا ملاقات میں چیئرمین ڈیڈیک نے ڈی آئی جی کو سپیشل فورس پولیس کے فرائض اور مختلف تھانوں کو تبادلوں کے حوالے سے امور سے بھی اگاہ کیا ڈی آئی جی نے ڈی پی او سوات کو ہدایت جاری کی کہ سپیشل فورس پولیس کے جوانوں کو قانون کے مطابق اپنے متعلقہ علاقوں کے پولیس اسٹیشنوں میں تعینات کیا جائے جس پر ڈی پی او نے فوری عمل درامد کرتے ہوئے سپیشل پولیس فورس کو اپنے متعلقہ مقامی تھانوں میں تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے بعد ازاں فضل حکیم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوات میں سپیشل فورس کے جوانوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ سے لیکر امن و مان کو یقینی بنانے تک عظیم قربانیاں دی ہیں ہمیں سپیشل فورس پولیس کے جوانوں پر فخر ہے اور انکی تکالیف کا بھی احساس ہے صوبائی حکومت سپیشل فورس پولیس اہلکاروں کے ساتھ ہر مشکل گھڑی اور ان کے ہر دکھ درد میں شریک ہے پاکستان تحریک انصاف کی پچھلی صوبائی حکومت نے بھی سپیشل فورس پولیس کی تنخواہوں میں اضافہ کیا تھا جبکہ موجودہ صوبائی حکومت بھی انکی تنخواہوں میں اضافے اور دیگر مراعات کا ہمدردانہ جائزہ لے رہی ہے انہوں نے کہا کہ سپیشل پولیس فورس ضلع سوات میں امن قائم کرنے کیلئے دیگر سیکورٹی اداروں کے شانہ بشانہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی رہی ہے اور قوم و وطن عزیز کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں انہوں نے کہا کہ سپیشل فورس اہلکاروں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ہم ان کے ساتھ ہر فورم پر کھڑے ہیں انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس پاکستان کی سب سے بہترین فورس بن چکی ہے جس کا اعتراف آج قومی اور بین الاقوامی سطح پر کیا جا رہا ہے اور اب یہ دہشت گردی سمیت ہر قسم کے خطرات اور چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے بالکل تیار ہیں ۔

اشتہار

اپنےاسٹیشنوںپولیستعیناتجائےفضلجوانوںحکیمسپیشلسواتعلاقےفورسکوکیاکےمیں
Comments (0)
Add Comment

اشتہار