ٹک ٹاک نے ایک اور جان لے لی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق۔

سیدو شریف شاہین آباد کے پہاڑی علاقے میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے غرض سے پہاڑی پر گئے نوجوان جان کی بازی ہار گیا، پولیس کے مطابق، نوجوان ابو بکر ولد اعتبار گل اپنے دوستوں کیساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنا نے کی غرض سے پہاڑی پر چلا گیا تو وہاں پہلے سے موجود کامران الدین نے ان پر فائرنگ شروع کردی، جس کے نتیجے میں ابوبکر انکھ میں گولی لگنےسے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور شواہد جمع کرنے کے بعد ملزم کامران کو گرفتار کرلیا۔ جاں بحق نوجوان کی نعش کو فوری طور پر سیدو سنٹرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔