سوات( زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی عروج پر، جگہ جگہ پر شادیوں کی تقریبات کا انعقاد، حکومتی پابندیوں کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہے جبکہ انتظامیہ نے چھپ سادھ لی ہے ۔ سوات میں کورونا وائرس کی روک تھام کے پیش نظر دفعہ 144 کے تحت بھیڑ جمع کرنے اور شادی و دیگر تقریبات کا انعقاد کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ سوات میں پابندی کے باوجود شادیوں کی تقریبات کا بلا خوف وخطر انعقاد کیا جا رہا ہے جس سے کورونا وائرس کے پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔
مینگورہ شہر سمیت سوات کے مختلف علاقوں میں شادی بیاہ کی تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور حکومتی پابندیوں و دفعہ 144 کی دھجیاں اُڑائی جا رہی ہے ۔ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر انتظامیہ نے چھپ سادھ لی ہے ۔ لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ الرٹ رہے اور ایسی تقریبات کو روکھنے کے لئے اقدامات اُٹھائے ۔