سوات: شین سیرئی کے مقام پر دریائے سوات سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد

سوات: شین سیرئی کے مقام پر دریائے سوات سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد

سوات: دریائے سوات سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ واقعہ سوات کے علاقے شین سیرئی میں پیش آیا جہاں دریا میں تیرتی ہوئی لاش کی اطلاع مقامی افراد نے ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو دی۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور کارروائی کرتے ہوئے لاش کو دریا سے نکال کر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔ حکام کے مطابق لاش کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔