اشتہار

سوات غالیگے پولیس کی اہم کاروائی، بھاری مقدار میں اسلحہ بر آمد

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 01 نومبر 2018ء) تھانہ غالیگے پولیس کی اہم کاروائی، بھاری مقدار میں اسلحہ و کارتوس بر آمد ، ملزمان گر فتار، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ علاقے میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھراتنگ کر دیا ہے۔ جرائم میں ملوث لوگوں کے خلاف مہم جاری ر ہیگا ۔ علاقے میں ہر قسم جرم کسی صورت میں برداشت نہیں کی جا ئیگی، عوام پولیس کے ساتھ تعاون کر یں ،ان خیالات کااظہار ایس ایچ او تھانہ غالیگے اختر ایوب خان، بریکوٹ چوکی کے انچارج سب انسپکٹر فضل سبحان خان و دیگر نے تھانہ غالیگے میں ایک پر ہجوم پر یس کانفر نس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ اس موقع پر محر ر تھانہ غالیگے خان مالک ، مدد محر ر حاجی حضرت ولی خان، ماہر جد ید ٹیکنالوجی خلیل الر حمن ،حوالدار نعیم خان و دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی ائی جی ملاکنڈ رینج محمد سعید وزیر ،ڈی پی او سوات محمد اشفاق انوار کے خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی سرکل بریکوٹ سیدزمان شاہ خان کے نگرانی میں گزشتہ روز شینگردار میں ایک مکان پر چھاپہ مارا، خانہ تلاشی کے دوران مکان کے ایک کمرے سے 2 بارہ پور بندوق ، 5 عدد پستول7 7 100 کارتوس، برامد کر کے ملزم کو موقع پر گرفتار کرلیا، اس طر ح ایک دوسری کاروائی میں 3 عدد پستول، 7 50 عدد کارتوس، 5 7 2 عدد میگزین برآمدکر لیا ،مزید کاروائیاں جاری ہے انہوں نے کہا کہ علاقے میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف مہم جاری رہیگا ۔ علاقے میں سفید کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں کو جگہ جگہ تعینات کردیا ہے ۔

اشتہار

اسلحہبرآمدپولیسغالیگےکارتوسکاروائیملزمان گرفتار
Comments (0)
Add Comment

اشتہار