سوات: غالیگے پولیس کی کارروائی، منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام

سوات: تھانہ غالیگے پولیس نے لنڈاکے چیک پوسٹ پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ملزم اجمل خان افریدی ولد جمال شاہ، ساکن سلیمان خیل باڑہ، سے 3006 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو مزید تفتیش کے لیے حوالات منتقل کر دیا ہے۔