سوات: ضلعی انتظامیہ سوات نے گاڑیوں میں غیر قانونی طور پر کالے شیشوں، پولیس لائٹس، تیز روشنی والے لائٹ اور فلیشرز کے استعمال کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔
ڈپٹی کمشنر سوات شہزاد محبوب کی ہدایت پر ضلع بھر میں ان خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ یہ اقدام شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے کیا جا رہا ہے۔
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-II بابوزئی طارق خان نے ٹریفک پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے متعدد گاڑیوں سے کالے شیشے ہٹائے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو وارننگ دی۔
ضلعی انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ قانون کی پاسداری کریں اور غیر قانونی اشیاء کے استعمال سے گریز کرتے ہوئے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔