سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) ذرائع کے مطابق کمیٹی میں ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن اور اسپیشل سیکریٹری داخلہ شامل ہیں، یہ کمیٹی مختلف پہلوؤں سے بم دھماکے کی تحقیقات کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی تحقیقاتی رپورٹ تیار کر کے خیبر پختون خوا حکومت کو ارسال کرے گی۔
پولیس کے مطابق سوات کے علاقے مالم جبہ میں 22 ستمبر کو غیرملکی سفارتکاروں کے قافلے پر دھماکا ہوا تھا جس میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوئے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس دھماکے میں تمام سفارت کار محفوظ رہے تھے۔
تمام سفیر چیمبر آف کامرس مینگورہ کی تقریب میں شرکت کے بعد مالم جبہ جا رہے تھے، غیر ملکی سفیروں میں روس، پرتگال، ایتھوپیا، انڈونیشیا کے سفیر شامل تھے۔
بعد ازاں واقعے پر ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا تھا کہ سفارت کاروں کا گروپ بخیریت اسلام آباد واپس پہنچ گیا ہے۔