سوات: مینگورہ کے علاقے فضاگٹ میں سرچ آپریشن کے دوران مجرم اشتہاری کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے پولیس کانسٹیبل نیاز محمد کی نمازِ جنازہ جاوید اقبال شہید پولیس لائن کبل میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی۔
نمازِ جنازہ میں آر پی او ملاکنڈ شیر اکبر اور ڈی پی او سوات ناصر محمود کے علاوہ بڑی تعداد میں پولیس افسران، جوانوں اور اہلِ علاقہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کے جسدِ خاکی کو سلامی دی اور شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی۔
بعد ازاں، شہید کانسٹیبل نیاز محمد کی جسدِ خاکی کو سرکاری پروٹوکول کے تحت آبائی گاؤں اسلام پور روانہ کیا گیا، جہاں انہیں مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔