سوات: قمبر میں موٹر سائیکل حادثہ، دو افراد زخمی

سوات: قمبر میں موٹر سائیکل حادثہ، دو افراد زخمی

سوات (زما سوات) – تحصیل بابوزئی کے علاقے قمبر میں تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل پھسلنے سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے سنٹرل اسپتال سیدو منتقل کر دیا، جہاں انہیں مزید طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ حکام کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔