سوات(زما سوات ڈاٹ کام) قومی کونسل کے وفد کا قطر کے سفیر سے ملاقات،ملاقات میں باہمی امور اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ سوات کے نوجوانوں کو قطر میں روزگار کےمواقع فراہم کرنے کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ سوات قومی کونسل کےوفدکی چئیرمین حاجی شہزاد کی سربراہی میں قطر کے سفیرشیخ سعودبن عبدالرحمان بن فیصل التانی کی دعوت پر اُن کے ساتھ اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات ہوئی۔وفد میں کونسل کے جنرل سیکرٹری سابق ایم پی اے مولانا عرفان اللہ اور پاکستان بوائے سکاؤٹس کے کمشنر سردار وقار شہزاد ایڈوکیٹ بھی شامل تھے ۔اس موقع پر برگیڈئیرسلیم الحمدالماری،ڈیفنس اٹاچی فضل بنگش اورسیکرٹری قطر ایمبیسی عبدالمحسن سعد الخلدی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ سوات کے نوجوانوں کے لئے قطر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر گفتگو کی گئی ۔ قطر کے سفیر شیخ سعودبن عبدالرحمان بن فیصل التانی نے خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا اور بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ملاقات کے بعد سوات قومی کونسل کے وفد کے لئے عشائیے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔