اشتہار

سوات : مزید پانچ افراد میں کورونا کی تصدیق،متاثرہ افراد کی تعداد162 ہوگئی

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) سوات میں مزید پانچ افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی جس کے بعد ضلع بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد162ہوگئی۔ محکمہ صحت سوات کے مطابق پانچ نئے کیسز تحصیل کبل،چارباغ اور بحرین میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق اب تک ضلع بھر میں 1028 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں 721منفی آئے جبکہ 162 افراد کے ٹیسٹ مثبت رپورٹ ہوئے ۔ 145 افراد کی ٹیسٹ رپورٹ ابھی تک موصول نہیں ہوئی۔ ضلع بھر میں کورونا سے متاثرہ 38 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ 12 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

اشتہار

Corona UpdatesSwat Corona
Comments (0)
Add Comment

اشتہار