سوات: مزید چار افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق،تعداد47 ہو گئی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں مزید چار افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی۔ محکمہ صحت کے مطابق سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے علاقے گنبد میرہ میں ایک کیس رپورٹ ہوا ہے،محلہ شہاب نگر اور محلہ شریف آباد میں بھی ایک ایک شخص میں وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے،اسی طرح علاقہ بلوگرام میں بھی ایک شخص میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ضلع بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد47 ہو گئی ہے ۔

CORONANewSwatUpdates
Comments (0)
Add Comment