سوات: مزید 19 افراد کورونا کا شکار،سات افراد صحت یاب ہو گئے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں مزید19 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جبکہ مزید سات افراد صحت یاب ہو گئے ۔ محکمہ صحت سوات کے مطابق مزید19 افراد جن کا تعلق سوات کے مختلف علاقوں سے ہیں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد ضلع بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد672 ہو گئی ہیں جبکہ مزید سات افراد کی صحت یابی کے بعد مجموعی طور پر302 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق اب تک 31 افراد کورونا کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔

Swat Corona Updates
Comments (0)
Add Comment