سوات: مزید 70 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، ایک مریض انتقال کرگیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں مزید 70 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جبکہ ایک مریض انتقال کرگیا اور 9 مریض صحت یاب ہو گئے۔ محکمہ صحت سوات کے مطابق سوات میں مزید 70 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد ضلع بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد950ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق 58 سالہ عبدالقیوم ولد عبدالخالق سکنہ کبل کورونا کے باعث انتقال کرگیا ہے جس کے بعد ضلع بھر میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 45 تک پہنچ گئی ہیں جبکہ مزید9 افرد کی صحت یابی کے بعد مجموعی طور پر 377 افراد صحت یاب ہو گئے ہیں۔

Swat Corona Updates
Comments (0)
Add Comment