اشتہار

سوات: مضر صحت چورن کے کارخانے سیل

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)عوامی شکایات پر ڈپٹی ڈائریکٹر خیبرپختونخوا ہ فوڈ اتھارٹی محمد اسد قاسم کی تشکیل شدہ خصوصی ٹیمز نے مضر صحت چورن اور چاٹ مصالحہ کے کارخانوں کے  خلاف کاروائیوں کا آغاز کر دیا ہے ۔ مینگورہ میں تختہ بند روڈ نواں کلی میں واقع چورن بنانے والے کارخانے کو سیل کر دیا گیا جبکہ مختلف دکانوں سے بھی چورن کو قبضے میں لے لیا گیا ۔ڈپٹی ڈائریکٹر محمد اسد قاسم کا اس موقع پر کہنا تھا کہ چورن کی خرید و فروخت پر کے پی فوڈ اتھارٹی 2018 میں پابندی عائد کر چکا ہے کیونکہ اس کا استعمال بچوں میں زیادہ مقبول ہے اور اس وجہ سے وہ گلے اور معدہ کی مختلف بیماریوں میں کم عمری سے ہی مبتلا ہو رہے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ اس بارے میں فوڈ اتھارٹی کا واضح نوٹیفیکیشن موجود ہے اور اس طرح کے کاروبار کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی اور اس ضمن میں مالاکنڈ ڈویژن کے باقی اضلاع میں بھی کاروائیاں کی جائیگی۔

اشتہار

KP Food authority
Comments (0)
Add Comment

اشتہار