سوات: تحصیل منگلور کے علاقے سنگر میں کچے مکان کی چھت گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں دو کمسن بچے جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈیزاسٹر ریسپانس اور میڈیکل ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر روانہ کی گئیں۔ حادثے میں 15 سالہ لڑکی ریما موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی، جبکہ 8 سالہ بچہ مصطفیٰ شدید زخمی ہوا۔
ریسکیو اہلکاروں نے بچے کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد سیدو شریف سنٹرل ہسپتال منتقل کیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔