سوات موٹر وے پر پبلک ٹرانسپورٹ نے کرایوں میں اضافہ کردیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات موٹر وے پر پشاور جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ نے کرایوں میں اضافہ کردیا، لوگوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔ ذرائع کے مطابق سوات سے پشاورجانے والی کوسٹروں نے موٹر وے اور جی ٹی روڈ کے لئے الگ الگ نرخ مقرر کر رکھے ہیں، جی ٹی روڈفی سواری تین سو بیس جبکہ موٹر وے پر چارسو روپے وصول کئے جا رہے ہیں۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ فی سواری اسی روپے زائد وصول کئے جاتے ہیں جو سراسر ذیادتی ہے۔لوگوں نے اعلیٰ حکام اور متعلقہ اداروں سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Swat Motorway
Comments (0)
Add Comment