سوات: مٹہ شیر پلم میں موٹر سائیکل حادثہ، تین افراد زخمی

سوات: مٹہ کے علاقے شیر پلم میں تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والوں کی شناخت بلال خان، مدثر اور نوید کے ناموں سے ہوئی ہے، جو مینگورہ کے رہائشی ہیں۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مٹہ منتقل کر دیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔