سوات: مٹہ میں فائرنگ کا واقعہ، دو افراد جاں بحق، ملزمان فرار

مٹہ (زما سوات) – مٹہ کے علاقے نل روڈ میں فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے، جبکہ ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس کے مطابق نامعلوم موٹرکار سوار حملہ آوروں نے شوکت ولد غفار (عمر 40 سال) ساکن بیدرہ پر اسلحہ آتشین سے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ فائرنگ کی زد میں آ کر شبیر ولد خان سپیندا، ساکن بیدرہ شدید زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعے کی وجہ سابقہ دشمنی بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔