سوات (زماسوات): تھانہ مٹہ پولیس نے ٹرانسفارمر چوری میں ملوث 7 رکنی گروہ کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں تانبا اور نقد رقم برآمد کر لی۔
پولیس کے مطابق، گرفتار شدہ افراد نے ابتدائی تفتیش کے دوران مختلف علاقوں میں ٹرانسفارمر چوری کی وارداتوں کا اعتراف کیا۔
گرفتار ہونے والے ملزمان میں سید باچا ولد انظر گل (سجبنڑ)، نور محمد ولد میردار (سجبنڑ)، گوہر علی ولد صدبر (چارباغ)، انعام دار ولد محمد دوست (خوازہ خیلہ)، سید علی ولد صدبر (چارباغ)، مطیع اللہ ولد حکیم خان (مہمند ایجنسی، حال پیر کلے مٹہ)، اور عبد الرحمن ولد خلیل الرحمن (شیر پلم مٹہ) شامل ہیں۔
کارروائی کے دوران پولیس نے 57 کلو تانبا اور 2 لاکھ 50 ہزار روپے نقد برآمد کر لیے ہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے، اور پولیس کو امید ہے کہ اس گینگ سے مزید وارداتوں کے بارے میں معلومات حاصل ہوں گی۔