اشتہار

سوات میڈیا کلب کا قیام، سال 2018 کیلئے کابینہ کا اعلان کر دیا گیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:24دسمبر2017ء): سوات میں سوشل اور ویب میڈیا سے وابستہ صحافیوں کیلئے سوات میڈیا کلب کا قیام عمل میں لایا گیا۔سال 2018 کے لئے اتفاق رائے سے کابینہ مقرر کرکے عہدیداروں کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا۔صحافی رفیع اللہ خان میڈیا کلب کے صدر جبکہ سمیع خان جنرل سیکرٹری مقرر، اتفاق رائے سے زما سوات ڈاٹ کام کے چیف ایڈیٹر نیاز احمد خان کو سرپرست اعلی مقرر کر دیا گیا۔

اشتہار

سوات میں سوشل اور ویب میڈیا سے وابستہ صحافیوں نے علاقہ کی تعمیر وترقی میں مؤثر کردار ادا کرنے اور علاقائی مسائیل کو پرزور طور پر اجاگر کرنے کیلئے ایکا کرلیا۔اس سلسلے میں سیدو شریف میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سوات میڈیا کلب کا قیام عمل میں لاتے ہوئے متفقہ طور پر سال 2018کےلئے کابینہ مقرر کر دی گئی۔اجلاس کے شرکاء نے متفقہ طور پر نیوز ون اور نیوز میوز ڈاٹ کام سے تعلق رکھنے والے صحافی رفیع اللہ خان کو سوات میڈیا کلب کا صدر جبکہ روزنامہ آئین، عروج ٹی وی اور سوات ٹی وی کے سمیع اللہ خان کو جنرل سیکرٹری مقرر کیا۔

سوات میڈیا کلب کے ایگزیکٹیو کونسل ممبران کا گروپ فوٹو

اجلاس میں سال 2018 کے لئے دیگر عہدوں کیلئے روزنامہ جہان پاکستان اور سوات پوائنٹ ڈاٹ کام کے فیاض خان کو سینئر نائب صدر،روزنامہ پشتون ملت،شمشاد ٹی وی اور سپاٹ ٹائم کے عمران امین کو نائب صدر،چینل فائیو اور سٹیٹ نیوز کے ناصر اقبال کو ڈپٹی جنرل سیکرٹری،وقت ٹی وی اور زما سوات ڈاٹ کام کے آصف شہزاد کو جائنٹ سیکرٹری،سوات ٹی وی کے سلمان یوسفزئی کو فنانس سیکرٹری ،اور سٹیٹ نیوز کے فرحان خان کو متفقہ طور پر پریس سیکرٹری مقرر کر لیاگیا،اس کے علاوہ ایگزیکٹو کونسل کے پانچ ممبران کی تقرری بھی عمل میں لائی گئی، جس میں وطن ٹی وی اور سوات پوائنٹ کے اسماعیل بابر ،علی نیوز کے علی باچا،روزنامہ آج صبح اور سوات عوام کے کرم خان ،سوات ٹی وی کے سلمان یوسفزئی اور نیوز میوز کے وحید اقبال ایگزیکٹیو کونسل کے ممبرز مقرر کئیے گئے، تمام ممبران و عہدیداروں نے متفقہ طور پر زما سوات ڈاٹ کام کے چیف ایڈیٹر نیاز احمد خان کو سوات میڈیا کلب کا سرپرست اعلی مقرر کیا۔اس موقع پر سوات میڈیا کلب کے ممبران نے عہدیداروں کو ہار پہنائے اور انہیں مبارک باد پیش کی اور توقع ظاہر کی کہ سوات میڈیا کلب کابینہ صحافیوں کے حقوق اور معاشرہ کی بھلائی کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔سوات میڈیا کلب کے دیگر ممبران میں بی بی سی کے سینئر صحافی سید انور شاہ،وائس آف جرمنی کے سینئر صحافی عدنان باچا ،روزنامہ جناح کے محمد خالق ساگر،روزنامہ سرخاب کے واحد زمان،کوہ نور ٹی وی اور این آئی ٹی نیوز ایجنسی کے ابرار حسین،جادو ٹی وی کے فیاض،ایلم نیوز کے طارق زین اور دیگر شامل ہیں۔

اشتہار

SMCSwat Media Club

اشتہار