اشتہار

سوات میڈیکل کمپلکس میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)سوات میڈیکل کمپلکس ٹیچنگ ہسپتال میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد،600 سے زائد مریضوں کا مفت معائنہ کیا گیا جس میں خواتین،بچے،مرد شامل تھے،ڈاکٹر محمد اقبال چیف ایگزیکٹیو سوات میڈیکل کمپلکس ٹیچنگ ہسپتال، تفصیلات کے مطابق سیدو میڈیکل کمپلکس ٹیچنگ ہسپتال میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں سرجری،پیڈز،ائی،ای اینٹی،یورالوجی،گیسٹروانٹرالوجی،انڈو سکوپی،کارڈیالوجی،گائنی،میڈیسن،نیوروسرجری سمیت مختلف شعبوں میں 600 سے زائد مریضوں کومفت علاج معالجے کی سہولیات اور مفت ادیات فراہم کی گئی۔

اشتہار

اس موقع پر سیدو میڈیکل کمپلکس ٹیچنگ ہسپتال کے چیف ایگزیکٹیوڈاکٹر محمد اقبال نے میڈیا کے نمائندو ں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ سوات کی خوش قسمتی ہے کہ اب پہلی مرتبہ سوات میڈیکل کالج رجسٹرڈ ہو چکا ہے اور اب ہمارے ساتھ 100 کے قریب میڈیکل کے سٹوڈنڈ ہیں،سوات میڈیکل کمپلکس ٹیچنگ ہسپتال میں فری میڈکل کیمپ کا مقصد نہ صرف غریب لوگوں کو مفت سہولیات فراہم کرنا تھا بلکہ مالاکنڈ ڈویژن کے عوام کو ایک پیغام دینا تھا کہ اب سوات میڈیکل کمپلکس میں عوام کے سہولیت کے لیے چھوبیس گھنٹے ایمرجنسی سروس بھی فراہم کرینگے جس میں سنئیر سپیشلسٹ ڈاکٹر موجود ہونگیں۔

انہوں نے کہا کہ اج میڈیکل کیمپ میں مختلف شعبوں کے سنئیرسپیشلسٹ ڈاکٹر وں نے اپنے کلینکس میں عام مریضوں کو مفت سہولیات فراہم کئے۔

اشتہار

Free Medical CampSwat medical complex
Comments (0)
Add Comment

اشتہار