اشتہار

سوات میگا مالی سکینڈل متاثرین کا گرینڈ جرگہ، نیب جانے کا اعلان

اشتہار

سوات(زماسوات ڈاٹ کام) سوات میگا مالی سکینڈل کے متاثرین نے نیب جانے کا اعلان کردیا،متاثرین کے گرینڈ جر گہ میں اویس ٹریڈرز کے خلاف نیب میں کیس دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا،10 رکنی کمیٹی کا اعلان،متاثرین کو ملنے والے چیکس متعقلہ بینکوں میں جمع کرانے اور وہاں سے رسید حاصل کرنے کے بعد ایف آئی آر درج کرانے کا فیصلہ،10 دنوں کے اندر اندر تمام تر کارروائی مکمل کرنے کے بعد پشاور میں ڈی جی نیب سے رابطہ کیا جائیگا،اویس ٹریڈرز کے فضل ماجد کے خلاف کارروائی کی جائیگی،10 رکنی گرینڈ جر گہ میں احمد شاہ،طارق،صدیق،یاسر ایڈوکیٹ ،پروفیسر مبارک خان،اسماعیل ،سید کرم،شاہ فیصل خان ،سلیمان زیب،شوکت علی ،اعجاز خان،جاوید اور محمد عالم شامل ہیں،واضح رہے سوات میں مزکورہ مالی سکینڈل ایک بڑا سکینڈل ہیں،جس میں لوگوں کے اربوں روپے ڈوب گئے ہیں

اشتہار

اعلانجرگہزماسواتسکینڈلسواتگرینڈمالیمتاثرینمیگانیب
Comments (0)
Add Comment

اشتہار