اشتہار

سوات میں اساتذہ کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)ایس ایس ٹیز ایسوسی ایشن ضلع سوات کا اجلاس و احتجاجی مظاہرہ، گزشتہ روز ایس ایس ٹیزسوات کا اجلاس ہوا جس میں تما تحصیلوں کے کابینہ نے شرکت کی، اجلاس میں مختلف امورز زیر بحث ائیں اور ایس ایس ٹیز کے پشاور دھرنے کے حوالے سے مختلف تجاویز پیش کی گئی جس میں دھرنے میں بھرپور شرکت کی یقین دہانیوں سمیت گریڈ سترہ کے حصول کیلئے جدجہد جاری رکھنے کا عزم ہوا بعد ازاں سوات پریس کلب کے سامنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ بھی ہوا جس سے آل ٹیچرز گرینڈ الائینس سوات کے صدر ہمایون محبوب، جنرل سیکرٹری نواب علی خان ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایس ٹیز کا یک نکاتی ایجنڈا یعنی گریڈ 17 کا جائز حق مانگنا ہے جس کے حصول کیلئے ہر ممکن جدوجہد کرینگے اس سے کبھی بھی پیچھے نہیں ہٹینگے اس حوالے سے 4 جنوری کو پشاور میں ہونے والے دھرنے میں بھرپور کوشش کرینگے ہر تحصیل سے ساتھی اس میں شریک ہونگے تاکہ ایس ایس ٹیز کا یہ دیرینہ مطالبہ حل ہوں انہوں نے کہا کہ ایس ایس ٹیز کے مطالبات جو عرصہ دراز سے سرد خانے کی نظر ہے کو فوراً حل کیئے جائیں ہمیں مزید احتجاج پر مجبور نہ کیا جائے اس حوالے سے حکومتی ذمہ داروں سے بار بار میٹنگز بھی ہوئے ہیں لیکن وہ بھی بے سود ثابت ہوئے ہیں لہذا فوری مطالبات حل کئے جائیں اور ہمیں ہمارا جائز حق دیاجائے۔

اشتہار

ProtestTeachers
Comments (0)
Add Comment

اشتہار