اشتہار

سوات میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو پَر لگ گئے

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)سوات میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو پر لگ گئے، ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی دفتروں میں بیٹھ کر صرف بیانات تک محدود ہوگئی،پھلوں سبزیوں اورپولٹری سمیت دیگر روزمرہ اشیاء کے من مانے نرخ مقرر کرلئے گئے ہیں جس کا کوئی پرسان حال نہیں، سوات کے مختلف بازاروں میں آج کل مہنگائی عروج پر ہے، اشیائے ضروریہ فروخت کرنے والے افراد نے ہر چیز کے من مانے نرخ مقرر کردئے ہیں جس کے ذریعے وہ غریب عوام کی چمڑی اُدھیڑ رہے ہیں، پھلوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہیں جبکہ سبزیوں کے نرخ بھی غریب عوام کی دسترس سے باہر ہیں جس کی وجہ سے روزمرہ کمائی کرنے والے شدید مشکلات کے شکار ہیں سب سے زیادہ پولٹری کی قیمتوں کو پر لگے ہوئے ہیں جس نے لوگوں کے اوسان خطا کردئے ہیں چند روز قبل تک جو زندہ مرغی چار سو سے پانچ سو روپے میں فروخت ہورہی تھی آج مارکیٹ میں وہ 750 سے آٹھ سو روپے میں فروخت ہورہی ہے، کمر توڑ مہنگائی پر عوامی حلقوں نے حکومت باالخصوص ضلعی انتظامیہ سے صورت حال کا نوٹس لے کر سرکاری نرخنامہ سے تجاوز کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ 

اشتہار

Food
Comments (0)
Add Comment

اشتہار