سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) سوات سٹی میئر شاہد علی خان نے یوم غازیان پولیس کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، سٹی میئر نے پولیس حکام کے ہمراہ یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور پولیس شہداء کے درجات بلندی کیلئے خصوصی دُعا کی، پولیس کے چاق و چوبند دستے نے مہمان خصوصی کو سلامی پیش کی،سوات سٹی میئر نے پولیس شہداء کے لواحقین کو درپیش مسائل حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی، اس سلسلے میں گزشتہ روز جاوید اقبال شہید پولیس لائن سوات میں خیبر پختونخوا پولیس کی جانب سے یوم غازیان جوش و خروش سے منایا گیا جس میں سوات سٹی میئر بابوزئی شاہد علی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی تقریب میں ایس پی لوئر سوات ارشد خان، ایس پی انوسٹی گیشن شاہ حسن، ایس پی ایف آر پی ظفر خان، ایس پی سپیشل برانچ پر زر بادشاہ سمیت پولیس افسران و غازیان سوات پولیس بھی شریک تھے تقریب میں مہمان خصوصی شاہد علی خان کو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی جبکہ سٹی میئر نے یادگار شہداء پر پھول بھی چڑھائے اس موقع پر سٹی میئر شاہد علی خان کا کہنا تھا کہ سوات میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے سوات پولیس کی قربانیوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہر مشکل وقت میں پولیس نے اپنے فرائض بطریق احسن انجام دئیے اور لوگوں کی جان و مال، عزت و آبرو کے تحفظ کو یقینی بنایا ہمیں خیبر پختونخوا اور سوات پولیس پر فخر ہے انہوں نے جس جانفشانی کے ساتھ کٹھن حالات کا مقابلہ کیا وہ تاریخ کا حصہ ہے ہم سوات پولیس کے غازیان اور شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں اس موقع پر انہوں نے پولیس شہداء کے لواحقین کے مسائل بھی سنے اور انہیں حل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی یقین دہانی کرائی۔