اشتہار

سوات میں انسداد منشیات کا عالمی دن منایا گیا

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) انسداد منشیات کے عالمی دن کے موقع پر احساس رہیب سنٹر  اور ایلم سکاوٹ کی جانب سے مشترکہ ریلی نکالی گئی اور تقریب کا انعقاد کیا گیا ، ریلی  میں ڈی ایس پی  زریاب گل ، احساس رہیب سنٹر کے چئیرمین فضل حمید اور  سماجی شخصیت ایڈوکیٹ سجاد باغی  اور دیگر شریک ہوئے ،  ریلی میں احساس رہیب سینٹر کے انچارج فضل معبود ، ایلم سکاوٹ کے چیئرمین سیاب  سمیت سکاوٹ کے جوانوں نے بھی شرکت کی۔

 احساس رہیب سنٹر کے چیئرمین فضل حمید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد پہلی فرصت میں  منشیات کی روک تھام اور  منشیات کی لت میں مبتلا مریضوں  کا مستقل علاج ہیں۔  اس موقع پر ڈی ایس پی زریاب گل نے کہا  کہ پولیس اپنی جانب سے  احساس رہیب سنٹر کو ہر قسم تعاون  فراہم کر رہی ہیں اور مستقبل میں بھی منشیات کی لعنت سے پاک معاشرے کے قیام میں کردار ادا کریں گے۔

اشتہار

Say no to drugsWorld anti narcotics day
Comments (0)
Add Comment

اشتہار