سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 25 دسمبر 2018ء) کھیل کود تعلیم کا اہم حصہ ہے ، تعلیم اور کھیل کود کو الگ نہیں کیا جاسکتا ، ایک صحت مند جسم میں ہی صحت مند دماغ ہوتا ہے ، تعلیمی اداروں کے اندر کھیلوں کا انعقاد حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں ، تعلیمی ادارے اگر ایک طرف طلباء کی ذہنی نشونما کرتی ہے تو دوسری جانب کھیل کھود کے ذریعے صحت مند معماران قوم معاشرے کو فراہم کرتی ہے ، ان خیالات کا اظہار سپیشل سیکرٹری برائے ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجو کیشن خیبر پختونخوا نے سوات میں انٹر سکولز صوبائی سپورٹس گالا کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر صوبہ کے تمام علاقوں سے آئے ہوئے محکمہ تعلیم کے سربراہان ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نواب علی خان ، جنرل سیکرٹری پرنسپل محمد جاوید اور سینکڑوں کی تعداد میں کھلاڑی موجود تھے ، ڈی ای او سوات نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور تمام مہمانوں کو دستیاب وسائل سے ہر قسم کی سہولیات فراہم کرنے کا اعلان بھی کیا ، مہمان خصوصی نے سوات میں انٹر سکولز صوبائی سپورٹس ٹورنامنٹ کے انعقاد کو انتہائی خوش آئندہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں کھیل کود انتہائی اہمیت کے حامل سرگرمیاں ہیں ، اس وجہ سے ہماری بھی یہ کوشش ہے کہ سکولوں میں زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرے ، تقریب کے موقع پر خپل کور فاؤنڈیشن کے طلباء نے پشتون روائتی ڈانس کا خوبصورت مظاہرہ کیا اس کے ساتھ ساتھ مہمان خصوصی نے فیتہ کاٹ کر تقریب کا افتتاح کیا ، سوات کے بڑے گراؤنڈ زپر مقابلے 30دسمبر تک جاری رہیں گے ، مہمانوں نے سوات میں کھیلوں کا انعقاد اور یہاں کے پر امن ماحول کو بے حد سراہا ۔