سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں انڈر 21 گیمزکے ٹرائلز مکمل ہو گئے ہیں، ٹرائلز میں مرد کھلاڑیوں سمیت خواتین کھلاڑیوں نے بھی کثیر تعداد میں حصہ لیا۔
سوات میں انڈر21 گیمزکے ٹرائلز کے میل کٹیگری میں باسکٹ بال، تائیکوانڈو، جوڈو،اوشو،ٹیبل ٹینس،ریسلینگ،ویٹ لیپٹنگ،ہاکی اور جبناسٹک کے ٹرائلز ہوئے جبکہ فی میل کیٹگری میں والی بال،نیٹ بال،بیڈ مینٹن،ٹیگ اف وار،ایتھلیٹ،کرکٹ اور ٹبیل ٹینس ٹرائلز مکمل ہوئے۔
ٹرائلز کے حوالے سے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کاشف خالد نے بتایا کہ سوات میں بہت جلد صوبائی سطح پر کرکٹ، ہاکی ،فٹبال ،سافٹ والی بال،شوٹنگ والی بال ،کبڈی،ریسلنگ،جمناسٹک ،ہینڈ بال، ٹیبل ٹینس، باکسنگ ،سوئمنگ ،باسکٹ بال و دیگرکھیلوں کے مقابلے منعقد کر وا رہے ہیں۔جس کے لئے ٹرائلز مکمل کرلئے گئے ہیں اور مرد کھلاڑیوں سمیت خواتین کھلاڑیوں کی سلیکشن کی جا چکی ہے۔
ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نے مزید بتایا کہ یکم مارچ کو ضلع سوات سے تعلق رکھنے والوں کھلاڑیوں کے ٹرائلز مکمل ہوگئے ہیں جس میں میل /فی میل کھلاڑیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ” ا21 کروڑ سے زائد آبادی کے ملک اسلامی جمہوریہ پاکستان میں 11 کروڑ سے زائد تعداد نوجوان لڑکوں اورلڑکیوں کی ہے اسی طرح سکولوں اور دینی مدارس میں پڑھنے والے طلبہ کی تعداد 3 کروڑ ہے۔ یہی عصری ،دینی تعلیم کے مراکز پاکستان کا تعلیمی ، جسمانی،نصابی ،غیر نصابی ،ادبی،انتظامی،معاشی ، سماجی، معاشرتی ترقی کا روشن مستقبل ہے”۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان وسائل سے مالا مال ہے، لیکن کمزور مینجمنٹ کی وجہ سے ٹیلنٹ تہس نہس ہو رہا ہے لیکن اب وفاقی اور صوبائی حکومت کھیلوں کے فروغ کے لئے مختلف اقدامات اُٹھا رہی ہیں جس سے نئے نسل کو کافی حد تک فائدہ پہنچے گا۔انہوں نے کہا کہ سوات مختلف کھیلوں کا مرکز ہے ہر گلی ،محلے،گاؤں ،چوراہوں اور گراونڈز میں مختلف کھیل کھیلے جاتے ہیں، بڑی خوشی کی بات ہے کہ بچے ،نوجوان اور جوان کسی مثبت سرگرمی میں تو مصروف ہیں۔