اشتہار

سوات میں اوورسیز پاکستانیوں کے لئے 23ہزار ویکسین موجود ہیں، ڈی ایچ او سوات

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) ڈی ایچ او سوات ڈاکٹر محمد سلیم نے کہاہے کہ سوات میں اوورسیز پاکستانیوں کے لئے ویکسین کی وافرمقدارموجود ہے ،عوام اطمینان اور صبر کامظاہرہ کریں گے تو تمام اوورسیز پاکستانیوں کو ویکسین لگوائی جائے گی۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ چند دن کے وقفے کی وجہ سے رش بڑھ گیا تھا جس کی وجہ سے ودویہ ہال کے سنٹر میں لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔تاہم میں تمام اوورسیز پاکستانیوں کو یہ پیغام دینا چاہتاہوں کہ وزیراعلیٰ محمودخان کی مہربانی سے اوورسیز پاکستانیوں کے لئے وافر مقدارمیں ویکسین دستیاب ہے ۔اسی طرح سوات کے علاوہ دیگر اضلاع میں بھی ویکسین فراہم کی گئی ہے ۔اب لوگ اپنے اضلاع میں قائم سنٹرز میں ہی ویکسین لگواسکتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ کائونٹرزکی تعداد میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے تاکہ عوام کو مشکلات کا سامنا ہے نہ ہو،ڈی ایچ او سوات کے کہنا ہےسوات میں گیارہ ہزار پانچ سو اوورسیز پاکستانیوں کے لئےموڈیرنا ویسکین کی 23ہزار ڈوز موجود ہیں جو کافی ہے اور سعودی عربیہ کے لئے قابل قبول ہیں۔

اشتہار

DHO Swat
Comments (0)
Add Comment

اشتہار