سوات(زما سوات ڈاٹ کام)پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے صدر و چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے فیض آباد میں یوٹیلٹی سٹور کا اچانک معائنہ کیا اور وہاں ضروریات زندگی کی اشیاء کی قیمتوں کا جائزہ لیا۔فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا کہ آنے والے دنوں میں یوٹیلٹی سٹورز کو مزید بہتربنایا جائے گا۔ عوام کے لئے اسٹوروں پر سستی اشیاء دے رہے ہیں۔
فضل حکیم خان یوسفزئی کا مزید کہنا تھا کہ ضلع سوات میں کسی بھی صورت آٹے کا بحران نہیں ضلعی انتظامیہ اور تاجربرادری نے شہرسمیت ضلع بھرمیں آٹا کے بحران کے حوالے سے متفقہ لائحہ عمل تیارکرلیا ہے اور ناجائز منافع خوری پیداکرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت سوات میں گندم کی وافرمقدارموجود ہے،سوات میں 410000(چارلاکھ دس ہزار) تھیلے موجود ہیں جبکہ یومیہ کوٹہ 12000 بوری ہے، جو کہ 32روز کاسٹاک ہے اور سوات کو مزیدگندم کی ترسیل کاسلسلہ جاری ہے۔