سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں بھی این ٹی ایس کے پرچے آوٹ ہو گئے، ٹیسٹ کے دوران واٹس ایپ کے ذریعے آوٹ ہونے سے افراتفری پھیل گئی اور ہر کوئی درست جوابات کے لئے لوگوں سے رابطے کرتا رہا۔سوات میں اتوار کے دن پی ایس ٹی پوسٹ کے لئے ٹیسٹ کا انعقادکیا گیا تھا جو این ٹی ایس کے ذریعے لیا جا رہا تھا۔صبح سات بجے پی ایس ٹی پیپر اے،دس بجے پیپر بی اور دو بجے پیپر سی میں ٹیسٹ لیا گیا، پہلے دونوں پیپر ٹیسٹ کے دوران ہی وٹس ایپ پر آوٹ ہوگئے اور ٹیسٹ کے امیدوار ایک دوسرے سے واٹس ایپ کے ذریعے درست جوابات مانگتے رہے۔
ٹیسٹ کے حوالے سے زیادہ تر امیدواروں کا کہنا ہے کہ پیپر کے دوران کئی امیدواروں کے پاس موبائل فون موجود رہے جس کے ذریعے پیپرز آوٹ کئے گئے۔