سوات(زما سوات ڈاٹ کام )دریائے سوات اور دیگر چھوٹے ندیوں میں ماہی گیری کا موسم زورو شور پر ہے ، اس لیےہر سال کے پی فشریز رولز 1976 کے تحت یکم جون سے لیکر 31 اگست تک ماہی گیری پر پابندی ہوتی ہے۔ لیکن کچھ لوگ موقع سے فائدہ اُٹھا کر جال ، جال پٹی، اور دیگر گیئرز استعمال کرتے ہوئے بھاری پیمانے پر مچھلی پکڑتے ہیں ، جس کی وجہ سے نہ صرف مچھلیوں کا قتل عام ہوتا ہے بلکہ دیگرقیمتی آبی جانوروں کی نسل کشی بھی ہوتی ہے۔
ڈپٹی کمشنر سوات نے دفعہ 144 کے تحت مچھلی کی بذریعہ جال، جا ل پٹی وغیرہ شکار پر پابندی عائدکر دی، خلاف ورزی کی صورت میں دفعہ 188 کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔