سوات (زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔ مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں ایک دن کے وقفے کے بعد بارش کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا اور روزہ داروں کے چہرے کھل اُٹھے۔کالام،بحرین،مالم جبہ،میاندم اور دیگر بالائی علاقوں میں بھی موسلادھار بارش کے باعث موسم سرد ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ اگلے چند دن تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔