اشتہار

سوات میں بارش اور برف باری، درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گرگیا

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں بارش اور برف باری کا سلسلہ بدستور جاری، سردی کی شدت میں مزید اضافہ،بازاروں میں ٹریفک معمول سے کم رہی۔ سوات کے مرکزی شہر مینگورہ شہر سمیت دیگر میدانی علاقوں میں جمعہ کی صبح بارش کا سلسلہ شروع ہوا جو وقفے وقفے سے جاری رہا، بارش کے باعث بازاروں میں ٹریفک معمول سے کم رہی جبکہ سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوا، کالام،مالم جبہ،میاندم،مہوڈنڈ اور دیگر بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ بھی وقفے وقفے سے جاری ہے جس کے باعث ان علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے مزید نیچے گر گیا ہے اور شدید سردی کے باعث مقامی لوگ گھروں تک محدود ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب برف باری سے لطف اندوز ہونے کے لئے سیاحوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔

اشتہار

snowfall
Comments (0)
Add Comment

اشتہار