سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کے باعث موسم سرد ہوگیا۔ مینگورہ شہر سمیت سوات کے میدانی علاقوں میں منگل کی صبح سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے موسم سرد ہوگیا ہے جبکہ کالام،مالم جبہ اور دیگر بالائی علاقوں میں بھی وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے ان علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔