سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) سوات میں بارش کا برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا، بالائی علاقوں میں پولیس اور ریسکیو اہلکاروں کو سیاحوں کو سہولت دینے کے لئے الرٹ کردیا گیا ہے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے بھاری مشینری کے ذریعے بند راستوں کو کھولا جا رہا ہے۔ سوات کے مرکزی شہر مینگورہ سمیت دیگر میدانی علاقوں میں بارش کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ،کالام،مالم جبہ،بحرین،میاندم،مہوڈنڈ اور دیگر بالائی علاقوں میں بھی برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور اتوار کی رات سے وقفے وقفے سے برف باری جاری ہے ۔ دوسری جانب انتظامیہ بھاری مشینری کے ذریعے بند راستوں کو کھول رہے ہیں جبکہ سیاحوں کی سہولت کے لئے پولیس اہلکاروں اور ریسکیو اہلکاروں کو الرٹ کردیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق سوات کے بالائی علاقوں میں کثیر تعداد میں سیاحوں کی آمد جاری ہے جو برف باری سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔