سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔6ستمبر2017ء)سوات میں موسلا دھار بارش سے میدانی علاقوں میں کئی دنوں سے جاری گرمی کا زور ٹوٹ گیا، بارش سے موسم انتہائی خوش گوارہوگیا، گزشتہ روز سوات کی مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ اچانک بارش شروع ہوگئی ، بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ کر موسم نہایت ہی خوش گوارہوگیا ہے جس سے ملک کے دیگر گرم علاقوں سے آئے ہوئے سیاح خوب لطف اندوز ہورہے ہیں ، سوات میں عید کے بعد سے اچانک گرمی نے مقامی لوگوں کو کافی حد تک پریشان کردیا تھا تاہم گزشتہ روز کی بارش سے موسم میں تبدیلی آنے سے لوگوں کے مرجھائے ہوئے چہرے کھل اُٹھے ہیں ۔