مینگورہ (پریس ریلیز) الیکشن کمیشن آف پاکستان ملاکنڈڈویژن اور سواستو فوٹو ویڈیو کلب یونیورسٹی آف سوات کے زیر اھتمام بلدیاتی انتخابات سے متعلق طلباء وطالبات کی آگاھی کیلئے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار سے گیسٹ سپیکر الیکشن کمیشنر ملاکنڈ ڈویژن ندیم خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ ڈالنا ہمارا قومی فریضہ ہے، جس میں نوجوان نسل کو ناصرف ووٹ ڈالنے تک خود کو محدود رکھنا چاھئیے بلکہ اس سلسلے میں عوام کے اندر اگاہی پیدا کرنے میں بھی اپنا کردار ادا کرنا چاھئیے۔ انہوں نے کہا کہ اج کے سیمینار کا ایک ہی مقصد ہے کہ یہاں موجود طالبعلم ووٹنگ کے عمل سے اگاہی حاصل کرے اور اس پیغام کو اپنے والدین، عزیزواقارب اور علاقے کے دوسرے شہریوں کو پہنچائے۔ سیمینار سے سواستو فوٹو ویڈیو کلب کے ارگنائزر جمال الدین نے بھی خطاب کیا۔ سیمنار کے اختتام پر مہمانان کو یونیورسٹی کی طرف سےاعزازی شیلڈ پیش کئے گئے۔